ترک صدر طیب اردگان نے نواز شریف سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا
لاہورستمبر 12 (ٹی این ایس) : سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز گذشتہ روز لندن میں انتقال کر گئیں تھیں۔بیگم کلثوم نواز کے انتقال کے بعد مخلتف سیاسی و سماجی رہنماؤں نےنواز شریف اور ان کے اہل خانہ سے اظہار افسوس کیا ہے۔ترکی کے صدر طیب اردگان نے بھی نواز شریف سے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر افسوس کرنے کے لیے خط لکھا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایاگیا ہے کہ ترک صدر نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر نواز شریف کو خط لکھا ہے۔
ترک صدر نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے نام تعزیتی خط لکھا ہے۔ترک صدر طیب اردگان نے نواز شریف سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔اس کے علاوہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نےپاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔۔بھارتی وزیراعظم کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے نام تعزیتی خط بھیجا گیا ہے۔
خط میں نریندر مودی نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ‘میں آپ اور سوگوار خاندان کی استقامت کے لیے دعا گو ہوں’۔ نریندر مودی نے لکھا کہ ‘بیگم کلثوم نواز کے انتقال کا سن کر گہرا صدمہ پہنچا، میں خدا سے دعاگو ہوں کہ وہ آپ اور آپ کے اہل خانہ کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کا حوصلہ دے اور بیگم صاحبہ کی روح کو سکون عطا فرمائی’۔
۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے خط میں لکھا کہ ‘بیگم کلثوم کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں کی خوشگوار یادیں ہمیشہ ساتھ رہیں گی علاوہ ازیں بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے بھی بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔سشما سوراج نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر غمزدہ خاندان سے دلی تعزیت کرتی ہوں۔واضح رہے واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز طبیعت بگڑنے پر لندن کے ہارلے اسٹریٹ کلینک میں انتقال کر گئی تھیں۔