وزیر اعظم اور آرمی چیف کا بیگم کلثوم نواز کی وفات پر افسوس کا اظہار

 
0
1230

اسلام آباد ستمبر 11(ٹی این ایس) وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بیگم کلثوم نواز کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور دعا کی اللہ بیگم کلثوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بیگم کلثوم نواز کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا حکومت بیگم کلثوم نوازکی فیملی کو قانون کے مطابق سہولت دے گی جبکہ برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کو لواحقین کو معاونت فراہم کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نواز بہادرخاتون تھیں۔یاد سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز طویل عرصہ برطانیہ میں زیرِ علاج رہنےکے بعد آج انتقال کرگئیں ، وہ طویل عرصے سے گلے کے سرطان میں مبتلا تھیں۔بیگم کلثوم نواز کی طبعیت کافی عرصے سے ناساز تھی ، اور انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔ 12 جولائی کو وہ کومے سے ہوش میں آئی تھیں جبکہ ان کی طبعیت بہتر بھی ہوئی تھی، جس کے بعد انہیں گھر پر منتقل کیا گیا تھا، لیکن پھر طبعیت بگڑنے پر انہیں واپس اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔