پاک بحریا کی جانب سے ورلڈ میری ٹائیم کے عالمی دن کے موقع پر پاک نیوی کریک برگیئڈ 31 کے تحت سمندری آلودگی کے حوالے سے چوہڑ جمالی میں آگاہی سیمینار کا انعقاد

 
0
457

سجاول ستمبر 27 (ٹی این ایس): پاک بحریا کی جانب سے ورلڈ میری ٹائیم کے عالمی دن کے موقع پر پاک نیوی کریک برگیئڈ 31 کے احکامات کے تحت سمندری آلودگی کے حوالے سے چوہڑ جمالی میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا اس موقع لیفیٹنٹ عبداللہ شہباز نے ماحولیاتی آلودگی سے بچنے کے لئے شہریوں کو آگاھی لیکچر دیتے انہوں نے کہا کہ سمندر میں ماحولیاتی آلودگی کے سبب گند پہیل جاتا ہے جن کے ذمیداری ہماری اور آپ کے ہے،صفائی نصف ایمان ہے،ماحولیاتی آلودگی کے سبب شہروں سمیت گلی اور محلوں میں گندگی کے ڈھیر لگ جاتے ہیں،جن کو صاف کرنا ہمارا کام ہے،ماحولیاتی آلودگی کے سبب کئے بیماریاں جنم لیتے ہیں،انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ اپنے اپنے علائقوں میں ماحولیاتی آلودگی سے معاشری کو پاک کرنے کے کوشش کی جائے،اپنے اپنے گلی محلوں سمیت شہر کو صاف اور ستہرا کر کہ ملک پاکستان کو آلودگی سے پاک کیا جائے،اس موقع پر لیفیٹنٹ فرحان خان ڈاکٹر غلام حسین میمن سمیت پاک نیوی کے جوان اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی