بشریٰ بی بی نےعمران خان کوانتہائی سادہ، شفاف قراردےدیا

 
0
572

عمران خان کودنیا کی کسی چیز کالالچ نہیں ہے،عمران خان سے شادی سے پہلی زندگی میں لوگ اللہ اور رسول ﷺ کے قریب ہونے کیلئے میرے پاس آتے تھے اس زندگی میں لوگ خان صاحب کے قریب ہونے کیلئے آتے ہیں۔ خاتون اول پاکستان بشریٰ بی بی کاپہلا خصوصی انٹرویو
اسلام آباد ستمبر 27 (ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ خاتون اول بشریٰ بی بی نے عمران خان کوانتہائی سادہ اور شفاف انسان قراردے دیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کودنیا کی کسی چیز کا لالچ نہیں ہے، عمران خان سے شادی سے پہلی زندگی میں لوگ اللہ اور رسول ﷺ کے قریب ہونے کیلئے میرے پاس آتے تھے اس زندگی میں لوگ خان صاحب کے قریب ہونے کیلئے آتے ہیں۔
خاتون اول پاکستان بشریٰ بی بی نجی ٹی وی کواپنا پہلا خصوصی انٹرویو دے رہی تھیں۔ میزبان ندیم ملک کے سوال ”عمران خان کی شادی ہونے کے بعد آپ خاتون اول بنی، کیا تبدیلی محسوس کررہی ہیں؟ “کے جواب میں بشریٰ بی بی نے کہا کہ سب لوھ کہتے ہیں کہ میری وجہ سے خاں صاحب میں تبدیلی آئی اصل میں ہم دونوں کی وجہ سے ایک دوسرے میں تبدیلی آئی ہے۔ وہ زندگی پرسکون تھی کہ جس میں بشریٰ بی بی تنہائی میں بیٹھی ہوتی تھیں اور کوئی درد مند آگیا رہنمائی حاصل کرنے کیلئے کوئی سوال لیکر یا پھر یہ زندگی بہتر محسوس کرتی ہیں؟اس زندگی میں لوگ اللہ اور رسول ﷺ کے قریب ہونے کیلئے میرے پاس آتے تھے اس زندگی میں لوگ خان صاحب کے قریب ہونے کیلئے آتے ہیں۔
خاتون اول بشریٰ بی بی نے ایک سوال ’ ایک انسان ہونے کی حیثیت سے عمران خان کے بارے آپ کی کیا رائے ہے؟‘ کے جواب میں کہا کہ وہ بہت سادہ اور شفاف قسم کے انسان ہیں،دنیا کی کسی چیز کا بھی ان کوکوئی لالچ نہیں ہے۔ واضح رہے خاتون اول بننے کے بعد بشریٰ بی بی کا یہ پہلا انٹرویو ہے، اس سے قبل بشریٰ بی بی کے بیانات اور ان کے مختلف اداروں کے دورے سے متعلق توسرگرمیاں سامنے آتی رہی ہیں لیکن بشریٰ بی بی کی زبانی عوام کوپہلی باران کی شادی سے پہلے اور بعد کی زندگی سے متعلق لوگوں کوسننے کواب وہ سب کچھ ملے گا جو لوگ ان کے بارے میں جاننا چاہتے تھے۔ ویڈیو بھی دیکھیں