نواز شریف ، تین ریفرنسز کو یکجاکرنے سے متعلق احتساب عدالت کا فیصلہ چیلنج

 
0
334

 

اسلام آباد،نو مبر14(ٹی این ایس) : نواز شریف نے تین ریفرنسز کو یکجاکرنے سے متعلق احتساب عدالت کا فیصلہ چیلنج کردیا۔تفصلیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے3ریفرنسز کو یکجاکرنے سے متعلق احتساب عدالت کا فیصلہ چیلنج کردیا۔نواز شریف کے وکیل اعظم تارڑ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے تفصیلی فیصلے میں درج وجوہات کو زیر غور نہیں لایا گیا۔

احتساب عدالت نے جلد بازی میں فیصلہ دیاہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ 3ریفرنسز کو یکجا کرنے سے متعلق احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔اور یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ اپیل آج ہی سماعت کے لیے مقرر کی جائے۔یاد رہے کہ احتساب عدالت نے نواز شریف کی جانب سے تین ریفرنسز کو یکجا کرنے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔