باپ کے ہاتھوں فروخت ہونے والی جواں سال بیٹی 7روز تک زیادتی کا نشانہ بنتی رہی

 
0
393

لاہور ،نو مبر14(ٹی این ایس):باپ کے ہاتھوں فروخت ہونے والی جواں سال بیٹی 7روز تک زیادتی کا نشانہ بنتی رہی ۔بسا اوقات انسان مال و زر کی لالچ میں اس قدر اندھا ہو جاتا ہے کہ مقدس رشتوں کی پامالی سے بھی گریزاں نہیں ہوتا ۔ایسا ہی واقعہ لاہور کے نواحی علاقے حجرہ شاہ مقیم میں پیش آیا جہاں پر غلام رسول نامی شخص نے محمدحسن تھیہم نامی شخص سے مالی فائدہ اٹھانے کے بعد اپنی بیٹی کو اس سے بیاہ دینا چاہا مگر بیٹی اور اسکی ماں نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا ۔

انکار کا سن کر غلام رسول آگ بگولا ہو گیا اور ساتھیوں کے ہمراہ بیٹی اور بیوی کو اغواء کروا دیا ۔ملزمان دونوں ماں بیٹی کو نامعلوم جگہ پر لے گئے اور انہیں رسیوں سے باندھ دیا ۔اس سب کے دوران ملزمان 7روز تک مسلسل ماں بیٹی کو اپنی ہوس کا نشانہ بناتے رہے۔دونوں ماں بیٹی موقع پاکر وہاں سے فرار ہو گئیں اور تھانہ حجرہ شاہ مقیم پہنچیں ۔ایس ایچ او تھانہ حجرہ شاہ مقیم نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔