ماضی میں ہنڈی کی ترغیب دینے والا آج اوورسیز پاکستانیوں سے ڈالر بھیجنے کی اپیل کر رہا ہے
لاہور اگست20 (ٹی این ایس)مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ عمران خان کی ماضی کی تقریروں اور کل کی تقریر میں کوئی فرق نہیں تھا،فرق صرف اتنا تھا کہ اس دفعہ کنٹینر کی جگہ میز کرسی تھی۔انہوں نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا ذکر نہ کر کے عمران خان کشمیریوں کی قربانیوں کو یکسر نظر انداز کر گئے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہنڈی کی ترغیب دینے والا آج اوورسیز پاکستانیوں سے پاکستانی بینکوں میں ڈالر بھیجنے کی اپیل کر رہا ہے ۔













