اسحاق ڈارکی مکمل صحت یابی میں3سے6ہفتےلگیں گے،اسحاق ڈار کے ضامن کا عدالت میں بیان

 
0
359

 

اسلام آباد ،نو مبر14(ٹی این ایس): اسحاق ڈار کے ضامن احمد علی قدوسی نے احتساب عدالت میں بیان دیا ہے کہ اسحاق ڈارکی مکمل صحت یابی میں3سے6ہفتےلگیں گے۔تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار خرابی صحت کے باعث اس وقت ملک سے باہر ہیں اور لندن میں زیر علاج ہیں جبکہ احتساب عدالت میں انکے خلاف دائر آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس کی سماعت جاری ہے ۔آج کی سماعت میں اسحاق ڈارکےضامن احمدعلی قدوسی بھی عدالت میں پیش ہوئے ۔اس موقع پر احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کے ضامن سے سوال کیا کہ ملزم اسحاق ڈارعدالت میں کب پیش ہوگا۔جس پر وزیر خزانہ کے ضامن نے کہا کہ اسحاق ڈارکی مکمل صحت یابی میں3سے6ہفتےلگیں گے۔اس پر احتساب عدالت کے جج نے کہا کہ :کیا3ہفتےتوگزرنہیں چکے۔