اسلام آباد (ٹی این ایس) راولپنڈی پولیس نے مختلف کاروائیوں میں چار ملزمان کو گرفتار کرکے چرس منشیات برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے

 
0
3

اسلام آباد (ٹی این ایس) راولپنڈی پولیس نے مختلف کاروائیوں میں چار ملزمان کو گرفتار کرکے چرس منشیات برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے چار ملزمان کو گرفتار کر کے 8 کلو سے زائد چرس برآمد کرلی۔ تھانہ ویسٹرج پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر کے دو کلو 600 گرام چرس برآمد کی۔تھانہ سول لائن پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کر کے دو کلو 200 گرام چرس برامد کی۔تھانہ پیر ودھائی پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کر کے دو کلو 100 گرام چرس برآمد کی۔ تھانہ ٹیکسلا پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کر کے ایک کلو 200 گرام چرس برآمد کی۔روات پولیس نے 14 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزم کے خلاف متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق ملزم نے اسکی بیٹی سے زیادتی کی۔ایس پی صدر انعم شیر کے مطابق گرفتار شخص کے خلاف ٹھوش شواہد کے ساتھ چلان عدالت کیا جائے گا