وزیر اعظم نے سلیکٹڈ بجٹ بنایا جسے کسی طور قبول نہیں کریں گے، بلاول بھٹو

 
0
134

اسلام آباد 09 جون 2021 (ٹی این ایس): چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے سلیکٹڈ بجٹ کو کسی صورت قبول نہیں نہیں کریں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے قومی اقتصادی کونسل کے فیصلوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بجٹ میں شعبہ صحت و تعلیم کے لیے مزید فنڈز مختص کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ صحت کے لیے 30 ارب روپے مختص کرنا عوام دشمنی کی انتہا ہے اور تعلیم کے لیے بجٹ میں 5.5 فیصد فنڈز مختص کر کے قوم کے ساتھ مذاق کیا گیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سڑکیں بنانے سے ملکی ترقی نہیں ہوتی تو ترقیاتی بجٹ میں 38 فیصد کا اضافہ کیوں کیا گیا ؟ بجٹ میں شعبہ صحت و تعلیم کو نظر انداز کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ترقیاتی بجٹ کو سیاسی انداز سے تقسیم کر کے احساس محرومی کو بڑھا دیا گیا ہے اور وزیر اعظم نے سلیکٹڈ بجٹ بنایا جسے کسی طور قبول نہیں کریں گے۔