اسلام آباد (ٹی این ایس) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی پاک-افغان سرحد پر افغانستان کی جانب سے بلا اشتعال جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت۔

 
0
13

اسلام آباد، 26 فروری 2026ء (ٹی این ایس) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی پاک-افغان سرحد پر افغانستان کی جانب سے بلا اشتعال جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا افغان جارحیت کے خلاف فوری اور مؤثر جوابی کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین۔

پاک فوج کا افغان طالبان رجیم کی بلا اشتعال کارروائی کے خلاف آپریشن غضب الحق خوش آئند ہے، اسپیکر سردار ایاز صادق

اسپیکر قومی اسمبلی کا علاقائی سالمیت کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کے عزم کا اعادہ۔

افغانستان بھارت کی پراکسی بن چکا ہے اور خطے کے امن کو غیر مستحکم کر رہا ہے،اسپیکر سردار ایاز صادق

افغانستان بھارت کی ایما پر پاکستان کے خلاف دہشتگرد کارروائیاں کر رہا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

رات کی تاریکی میں پاکستانی چوکیوں پر حملے انتہائی شرمناک اور بزدلانہ فعل ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

قومی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے پوری قوم اپنی سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، اسپیکر سردار ایاز صادق

پاک افواج کسی بھی قسم جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، اسپیکر سردار ایاز صادق

قوم کو اپنی بہادر اور جری افواج پر فخر ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

افغانستان دہشتگردوں کی آماج گاہ بنا ہوا ہے، اسپیکر سردار ایاز صادق

اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی ادارے نے افغانستان کو دہشتگرد ملک قرار دیا ہے، اسپیکر سردار ایاز صادق

پاکستان نے ہمیشہ صبر اور تحمل کا مظاہرہ کیا ہے، اسپیکر سردار ایاز صادق

پاکستان نے مسائل کو بات چیت سے حل کرنے کی کوشش کی ہے، اسپیکر سردار ایاز صادق

پاکستان کے تحمل اور برداشت کو کوئی کمزوری نا سمجھا جائے، اسپیکر سردار ایاز صادق

اللہ تعالیٰ کے فضل سے پاکستان کی فوج کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے، اسپیکر سردار ایاز صادق

افواج پاکستان وطن کا دفاع کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، اسپیکر سردار ایاز صادق

پاکستان کی پارلیمان اور عوام اپنی مسلح افواج کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی ماند کھڑی ہے، اسپیکر سردار ایاز صادق