کراچی پولیس کی مختلف کاروائیوں میں مفرور اور اشتہاری ملزمان سمیت 23 ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد، ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ

 
0
384

کراچی جنوری 09 (ٹی این ایس): ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ کراچی شوکت علی کتھیان کہ حکم پر ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران
مختلف کاروائیوں میں مفرور اور اشتہاری ملزمان سمیت ۔ 23 ملزمان کو گرفتار کیا ہے ان ملز مان کے قبضے سے 2 رائفل گرنیڈ 13 ٹب اور 08 بوری اور 227 پڑیا تیار گٹکا چونا تباکو پاؤڈر اور گٹکا بنانے کا خام مال 200 گرام چرس 10,000 لیٹر ایرانی ڈیزل ٹینکر نمبر TUA-87703 موبائل اور 2460 روپے کیش ۔ جبکہ 05 گاڑیوں کو قبضہ پولیس نے لے لیا گیا ہے. جبکہ دوسری جانب ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ کراچی شوکت علی کتھیان کہ احکامات پر عمل کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ اقبال مارکیٹ عدیل احمدکی کامیاب کاروائی تھانہ اقبال مارکیٹ کی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے۔ بچے کو اغوا کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا ۔ بخت زمین نامی ملزم کو موقع سے گرفتار کر کے مقدمہ کا اندراج کر لیا گیا.ملزم عادی مجرم اور تھانہ مومن آباد کی حدود میں قتل کے مقدمے بھی ملوث رہا ہے