چکوال:DSP ملک مجید اختر کی زیرنگرانی ٹریفک پولیس کی کاروائیاں جاری ٹریکٹر ٹرالیوں کے خلاف مہم کا آغاز

 
0
214

راوللپنڈی 03 جون 2021 (ٹی این ایس): چکوال:DSP ملک مجید اختر کی زیرنگرانی ٹریفک پولیس کی کاروائیاں جاری ٹریکٹر ٹرالیوں کے خلاف مہم کا آغاز 714 غیر رجسٹرڈ رکشے بند ضلع بھر میں ٹریفک پولیس کی مہم کو عوام کی طرف سے زبردست پذیرائی 421 رکشے بعد از رجسٹریشن پولیس نے ریلیز کر دئے دیگر رکشے بھی بعد از رجسٹرڈ ریلیز کر دئے جائیں گے جبکہ اوور لوڈ بغیر نمبر پلیٹ بغیر لائٹ ٹریکٹر ٹرالی کے خلاف مہم کا آغاز کردیا گیا ھے جو بلا تفریق جاری رھے گا (DSP ڈی ٹی او ملک مجید اختر ) تفصیلات کے مطابق ضلع چکوال میں غیر رجسٹرڈ رکشوں کی شکایات پر پر ڈی ایس پی ملک مجید اختر کی ھدایت پر ٹریفک پولیس نے بھرپور مہم کے دوران 714 غیر رجسٹرڈ رکشوں کو زیر دفعہ 134 بند کئے جس میں 421 رکشے بعد از رجسٹریش چھوڑ دئے گئے جبکہ ڈی ایس پی ملک مجید اختر کے مطابق باقی بند رکشوں کو بھی رجسٹرڈ ہونے کے بعد چھوڑ دیا جائے گا جبکہ مزید اب اوور لوڈ بغیر نمبر پلیٹ بغیر لائٹ ٹریکٹر ٹرالیوں کے خلاف مہم کا آغاز کردیا گیا ھے جس میں بھاری جرمانے کئے جا رھے ہیں جو بار بار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کریں گے تو ٹریکٹر ٹرالیاں بند بھی کر دی جائیں گے ضلع چکوال کی عوام نے ٹریفک پولیس کی کاروائیوں کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا