راولپنڈی( )راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف موثر کریک ڈاؤن، 07کلو سے زائد چرس برآمد، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق گنجمنڈی پولیس نے ملزم توقیر اقبال سے01کلو540گرام چرس، صادق آباد پولیس نے ملزم اسد سے01 کلو 410گرام چرس، ریس کورس پولیس نے ملزم شباب سے01کلو100گرام چرس، ویسٹریج پولیس نے ملزم سیف سے600 گرام چرس، روات پولیس نے ملزم ظہیر احمد سے01کلو540گرام چرس، کلرسیداں پولیس نے ملزم نوید اختر سے520 گرام چرس، ملزم اشفیان سے620گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھاکہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری رہیں گی۔