راولپنڈی (ٹی این ایس) راولپنڈی پولیس انسپکٹر ارم خانم کا بین الاقوامی سطح پر اہم اعزاز، ورلڈ پاور لفٹنگ چمپیئن شپ 2025 سری لنکا میں دو گولڈ میڈل اپنے نام کر لیے، راولپنڈی پولیس کی انسپکٹر ارم خانم نے راولپنڈی پولیس، پنجاب پولیس اور پاکستان کا نام روشن کیا، انسپکٹر ارم خانم نے پاور لفٹنگ میں اوّل پوزیشن حاصل کر کے گولڈ میڈل حاصل کیا، انسپکٹر ارم خانم نے ڈیڈ لفٹ کے مقابلوں میں بھی اوّل پوزیشن حاصل کر کے گولڈ میڈل حاصل کیا، انسپکٹر ارم خانم نے بھارتی پاور لفٹر کو شکست دے کر اوّل پوزیشن حاصل کی، انسپکٹر ارم خانم کی سی پی او آفس آمد پر راولپنڈی پولیس کی طرف سے پرتپاک استقبال، انسپکٹر ارم خانم کی نمایاں کامیابی نہ صرف محکمہ پولیس بلکہ پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔ سی پی او سید خالد ہمدانی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کی انسپکٹر ارم خانم کا بین الاقوامی سطح پر اہم اعزاز، ورلڈ پاور لفٹنگ چمپیئن شپ 2025 سری لنکا میں دو گولڈ میڈل اپنے نام کر لیے، راولپنڈی پولیس کی انسپکٹر ارم خانم نے راولپنڈی پولیس، پنجاب پولیس اور پاکستان کا نام روشن کیا، انسپکٹر ارم خانم نے پاور لفٹنگ میں اوّل پوزیشن حاصل کر کے گولڈ میڈل حاصل کیا، انسپکٹر ارم خانم نے ڈیڈ لفٹ کے مقابلوں میں بھی اوّل پوزیشن حاصل کر کے گولڈ میڈل حاصل کیا، انسپکٹر ارم خانم نے بھارتی پاور لفٹر کو شکست دے کر اوّل پوزیشن حاصل کی، انسپکٹر ارم خانم کی سی پی او آفس آمد پر راولپنڈی پولیس کی طرف سے پرتپاک استقبال کیا گیا، سی پی او سید خالد ہمدانی نے انسپکٹر ارم خانم کی حوصلہ افزائی کی اور شاباش دیتے ہوئے کہا کہ انسپکٹر ارم خانم پنجاب پولیس کا ایک درخشاں ستارہ ہیں، انسپکٹر ارم خانم کی نمایاں کامیابی نہ صرف محکمہ پولیس بلکہ پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔













