راولپنڈی (ٹی این ایس) پنجاب ہائی وے پولیس ریجن راولپنڈی نے نومبر 2025 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

 
0
4

راولپنڈی (ٹی این ایس) پنجاب ہائی وے پولیس ریجن راولپنڈی نے نومبر 2025 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق ریجن بھر میں مجموعی طور پر 274 مقدمات درج کیے گئے جن میں پی پی سی، اسلحہ آرڈیننس، منشیات ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت کارروائیاں شامل ہیں، ۔ رپورٹ کے مطابق پی ایچ پی نے مجموعی طور پر34292 ٹریفک خلاف ورزیوں پر چالان کیے ۔ عوامی خدمت کے شعبے میں پی ایچ پی نے ،464پریشان حال شہریوں کو مدد فراہم کی۔ جرائم کے خلاف کارروائیوں میں پی ایچ پی نے 274 ملزمان کو گرفتار کیا، 46 کارتوس برآمد کیے، 2 مسروقہ گاڑیاں اور 3 مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کیں، جبکہ PO/CA کے خلاف بھی مؤثر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں جس سے اشتہاری اور عدالت سے مفرور عناصر کے گرد گھیرا مزید تنگ ہوا۔ پی ایچ پی ریجن راولپنڈی نے ماہ نومبر کے دوران 7 کیٹیگری A کے مجرم اشتہاری گرفتار کیئے پنجاب ہائی وے پولیس ریجن راولپنڈی شاہرات کی سکیورٹی، قانون کی بالادستی اور عوامی خدمت کے لیے اپنے فرائض پیشہ وارانہ انداز میں سر انجام دے رہی ہے۔