گوجرانوالہ (ٹی این ایس) باہمت معذور افراد ہمارے سماج کا قابل تحسین چہرہ ہیں : اطہر سلطان مغل سپیشل افراد ہماری محبت ، توجہ اور پیار کے مستحق ہیں انہیں دھتکارا نہ جائے ؛ صدر گلوبل یونین آف جرنلسٹس ؛ گلوبل یونین آف جرنلسٹس گوجرانوالہ کے صدر اطہر سلطان مغل نے اپنے خصوصی بیان میں کہا کہ معذور افراد ہمارے معاشرے کا اہم ترین عنصر ہیں ۔ ہماری توجہ اور گائیڈ لائن سے سپیشل افراد تعلیم و تربیت اور بنیادی ہنر حاصل کرکے نہ صرف برسرروزگار ہوسکتے ہیں بلکہ ملکی تعمیر و ترقی میں اہم کردار بھی ادا کرسکتے ہیں ۔ خوشی کی بات یہ ہے کہ آج معذور افراد کو سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں ملازمت کے مواقع دستیاب ہیں اسی طرح یہ باہمت مرد و خواتین اپنی مدد آپ کے تحت اپنے ہی جیسے افراد کی بحالی کے مقدس مشن پہ عمل پیرا ہیں اور یہی ہمارے سماج کا قابل تحسین چہرہ ہیں ۔ گلوبل یونین آف جرنلسٹس ایسے باہمت افراد کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور آنے والے ایام میں ان کے اعزاز میں ایک پروگرام منعقد کیا جائے گا جہاں ایسے باہمت افراد کی جدوجہد کو اجاگر کیا جائے گا تاکہ دیگر سپیشل افراد ان سے موٹیویشن حاصل کرسکیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیدائشی یا کسی حادثے میں عمر بھر کیلئے معذور ہونے والے افراد ہماری محبت ، توجہ اور پیار کے مستحق ہیں انہیں دھتکارا نہ جائے بلکہ اچھے رویے سے انہیں زندگی کی خوشیوں کی طرف واپس لایا جائے ۔ یہی اسلام کی اصل روح ہے ۔













