بلاول ہاؤس پر سندھ پولیس کے چھاپہ کی افواہ

 
0
333

کراچی، مارچ  05 (ٹی این ایس): شہر میں سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ  پولیس نے  بلاول ہاؤس پر چھاپہ مارتے ہوئے وہاں روپوش راؤ نواز کو گرفتار کر لیا ہے۔

افوہ پر مبنی یہ خبر آخری اطلاعات کی آمد تک اس طرح دی جارہی تھی کہ “سندھ پولیس کے اہم ذریعہ نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ مصدقہ اطلاع کے مطابق آئ جی سندھ اے ڈی خواجہ کی اسپیشل ٹاسک فورس نے بلاول ہاؤس کراچی پر چھاپہ مارا اور بلاول ہاؤس سے ماؤرائے عدالت قتل میں ملوث راؤانوار کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتاری کے بعد راؤانوار کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس سے تفتیش کی جارہی ہے،راؤانوار کی گرفتاری سندھ کی سیاسی صورتحال میں تہلکہ خیز ثابت ہوسکتی ہے”۔

تاہم پولیس یا آزاد ذرائع  سےٹی این ایس کو تاحال اس خبر کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔