ہری پو(ٹی این ایس)ہری پور کے نواحی گاؤں کاگ ڈانہ میں آئندہ انتخابات کے حوالے سے خان محبوب، ظہور ماما ، کریم۔داد ،

 
0
137

علیم۔داد۔ زبیر خان ، حاجی صدیق اور امتیاز کی زیر نگرانی کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جو جلسہ کا روپ اختیار کر گئی۔ میٹنگ میں امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی کے 46 جہانزیب خان نے شرکت کی۔ اس موقع پر علاقہ معززین بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔

تفصیلات کے مطابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی کے 46 جہانزیب خان نے ہری پور کے نواحی گاؤں کاگ ڈانہ میں
منعقدہ کارنر میٹنگ میں شرکت کی۔ جس میں علاقہ معززین نے بڑی تعداد میں۔شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جہانزیب خان کا کہنا تھا کہ ہم نے گلی نالی کہ سیاست سے باہر نکل کر عوام علاقہ اور نوجوان نسل کے لئے سب سے پہلے روزگار کا انتظام کرنا ہمارے منشور کا حصہ ہے۔ اگر اللہ کریم نے ہمیں کامیابی دی تو ان شاء اللہ عوام کے مسائل کو عوام کی دہلیز پر حل کروں گا۔اس کے لئے عوام علاقہ کے تعاون کی ضرورت ہے۔ ہمیں بنیادی طور پر اپنی سوچ کو تبدیل کرنا ہو گا۔اپنے بچوں کے مستقبل کے لئے نئی آنے والی نسل کو غلامی سے نکالنا ہو گا۔ ہمیں بنیادی سہولیات بھی میسر نہیں ہیں جو سٹیٹ کی زمہ داری ہے۔ہمیں صحت کی سہولیات ، بنیادی تعلیم ، روڈز ، بجلی پانی مہیا کرنا حکومت کی زمہ داری ہے۔ہمیں۔ہمیشہ سے الیکشن میں مختلف پارٹیوں کے امیدوار آکے ووٹ لیتے ہیں۔اور اس کے بعد غائب ہو جاتے ہیں۔ جب ہم ان کے پاس اپنے مسائل لے کر جاتے ہیں تو وہاں ہماری عزت نفس کو مجروح کیا جاتا ہے۔ میں کسی شوق کی وجہ سے سیاست میں نہیں آیا میں غریب کو روزگار دینے آیا ہوں۔اپنے بچوں کے مستقبل اور اپنے لوگوں کو عزت دینے کے لئے میدان میں آیا ہوں۔ اس موقع پر خان محبوب، ظہور ماما ، کریم۔داد ،
علیم۔داد۔ زبیر خان ، حاجی صدیق ، امتیاز ودیگر عمائدین علاقہ نے اپنے علاقے سے بطور نمائندہ آنے پر خوشی کا اظہار کیا۔اور جہانزیب خان کے ساتھ مکمل ووٹ سپورٹ اور تعاون کی یقین دہانی

کروائی،