ہری پور (ٹی این ایس) ڈی پی او ہری پور سے چیمبر آف کامرس کے وفد سے تعارفی ملاقات۔
ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈا پور سے چیمبر آف کامرس کے وفد کی ملک عمیر کی صدارت میں ملاقات کی ۔بطور ڈی پی او ہری پور تعیناتی پر مبارکباد پیش کی ۔تاجر برادری کو درپیش مسائل سے اور تجاویز سے آگاہ کیا۔
ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈا پور نے چیمبر آف کامرس کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے امن کا ہونا لازم ہے۔ہری پور پولیس جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کاروائیاں عمل میں لارہی ہے۔مین بازار میں عارضی تجاوزات اور پارکنگ کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور ٹی ایم اے کے ساتھ مل کر جامع پلان تشکیل دیا جا رہا ہے ۔ملکی ترقی انڈسٹری کا کردار انتہاہی اہمیت رکھتا ہے ۔ہری پور پولیس تاجر برادری کو اپنی تجارتی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لیےسازگار ماحول فراہم کرے گی ۔تاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔آخر میں تاجر برادری نے ہری پور پولیس کےساتھ ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔


















