آپریشن ردالفساد،فورسزکا سوات میں آپریشن،2 دہشتگرد ہلاک اور2سہولتکارگرفتار

 
0
568

راولپنڈی ،دسمبر 06(ٹی این ایس): ملک بھرمیں پاک فوج کا دہشتگردوں کیخلاف آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے،سکیورٹی فورسز نے جہان آباد سوات میں آپریشن کیا، جس میں 2دہشتگرد ہلاک جبکہ 2سہولتکار گرفتاربھی کرلیے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کومالاکنڈ میں دہشتگردی میں ملوث ہونے پرٹریس کیا جارہا تھا۔ سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن میں دو دہشتگرد ہلاک کردیے ہیں۔

جبکہ ان دہشتگردوں کے دو سہولتکار بھی گرفتارکرلیے ہیں۔ سکیورٹی اداروں کودونوں دہشتگردوں کےافغانستان سے آنے کی خفیہ اطلاع ملی تھی۔ دہشتگرد افغانستان سے سوات داخل ہوکرممکنہ دہشتگردی کرنا چاہتے تھے۔ موثرسیکیورٹی کے باعث دونوں دہشتگردوں کو خفیہ ٹھکانے سے ٹریس کیا گیا۔ ہلاک دہشتگرد مالا کنڈ میں دہشتگردی کے واقعات میں ملوث بھی پائے گئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسزنےجہان آباد میں خصوصی انٹیلی جنس بنیاد پرآپریشن کیا۔آپریشن میں 2 دہشتگرد ہلاک جبکہ دو سہولتکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ فورسز کے آپریشن میں مارے گئے دہشتگردوں میں اسدعرف انس اور وہاب قانون نافذ کرنے والے اداروں کومطلوب بھی تھے۔