تھانہ کینٹ کے علاقہ میں ڈاکو کی فائرنگ سے اس کا ساتھی ڈاکو ہلاک

 
0
449

راولپنڈی نومبر 04 (ٹی این ایس): تھانہ کینٹ کے علاقہ میں ڈاکو کی فائرنگ سے اس کا ساتھی ڈاکو ہلاک، ملزم ہلاک ہونے والے ڈاکو کی لاش چھوڑ کر فرار ہو گیا، ملزمان نے غیر ملکی کرنسی تبدیل کروانے کے لئے آنے والے شہری سے ڈالرز چھینے،مزاحمت پر فائرنگ کی،ایک ڈاکو کی فائرنگ سے دوسرا ہلاک ہو گیا، تفصیلات کے مطابق ایس پی پوٹھوہار سید علی نے سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تھانہ کینٹ کے علاقہ میں ایک شہری نعمت خان غیر ملکی کرنسی ڈالرز پاکستانی روپے میں تبدیل کروانے آیا،لیٹ ہو جانے کی وجہ سے منی ایکسچینجرز نے کرنسی تبدیل نہ کی،نعمت خان واپس جا رہا تھا کہ 2نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے غیر ملکی کرنسی چھینناچاہی،مزاحمت پر ایک ڈاکو نے فائرنگ کر دی گولی دوسرے ڈاکو کو جا لگی جس سے وہ موقع پر ہلاک ہو گیا،فائرنگ کرنے والا ڈاکو نعمت خان سے ڈالرز چھین کرہلاک ہونے والے ساتھی ڈاکو کی لاش چھوڑ کر فرا ر ہو گیا،ساتھی ڈاکو کی گولی سے ہلاک ہونے والے ڈاکو کی لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی،جبکہ فرار ہونے والے ڈاکو کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی،وقوعہ کی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی آپریشن طارق ولائت موقع پر پہنچ گئے،سی پی او فیصل رانا نے ہدائت کی جائے وقوعہ پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں سے فوٹیج حاصل کر کے فرار ہونے والے ڈاکو کی شناخت کر کے اسے گرفتار کیا جائے،ملزم جس ڈکیت گینگ سے تعلق رکھتا ہو اس کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے،پولیس مصروف تفتیش ہے