نوازشریف کی بلیڈنگ رُکنے میں مشکل، بازو پر نیل کے نشان پڑ گئے

 
0
922

لاہور نومبر 05 (ٹی این ایس): سروسز اسپتال میں 15روز سے زیر علاج سابق وزیراعظم نواز شریف کے پلیٹ لٹس میں مزید کمی واقع ہو گئی ہے۔سابق وزیراعظم کے علاج کے لیے قائم میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر محمود ایاز کے مطابق نواز شریف کے پلیٹ لٹس کاؤنٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔گذشتہ روز ان کے پلیٹ لٹس میں کمی ہوئی جس کے بعد پلیٹ لٹس کی تعداد 45 سے 42ہزار تک پہنچی جب کہ منگل کے روز یہ تعداد مزید کم ہو کر 30ہزار رہ گئی ہے۔
ڈاکٹر محمد ایاز نے بتایا کہ اسٹیرائنڈز کی وجہ سے نواز شریف کی شوگر میں اتار چڑھاؤ ہے اور فی احال ان کو شوگر کی زیادتی کا سامنا ہے جب کہ انہیں دل اور گھردوں سمیت کئی امراض بھی ہیں۔میڈیکل بورڈ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے خون کے نمونے لینے سے بلیڈنگ بہت مشکل سے رکتی ہے۔ان کے بازو پر نیل کے نشان پڑ رہے ہیں جب کہ ان کی شوگر بھی کنٹرول نہیں ہے لہذا نواز شریف کو ان کی طبعیت سے متعلق آگاہ کر دیا گیا۔
ڈاکٹر محمود ایاز نے مزید کہا کہ نواز شریف کے پلیٹ لٹس کے اتار چڑھاؤ کی تشخیص کے لیے نواز شریف کے ٹیسٹ کرنا چاہتے ہیں،جس کے لیے ان کے خون کے نمونے لے کر بیرون ملک بھجوائے جائیں گے۔ٹیسٹ کی وجہ سے نواز شریف کے پلیٹ لٹس گرنے کی وجہ پتہ چلے گی۔دو روز بتایا گیا تھا کہ ں۔لاہور کے سروسز ہسپتال میں 11 روز سے زیر علاج سابق وزیراعظم نواز شریف کی حالت میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے اور ان کے پلیٹ لیٹس کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ آخری سی بی سی رپورٹ کے مطابق نواز شریف کے پلیٹلیٹس کی تعداد 55 ہزار تک پہنچ گئی ہے اور ان کی حالت میں بہتری آرہی ہے، 50 ہزار پلیٹلیٹس ہونے کے بعد نواز شریف سفر کر سکتے ہیں تاہم سربراہ میڈیکل بورڈ ڈاکٹر محمود ایاز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو ابھی ڈسچارج نہیں کیا جا سکتا۔