اسلام آباد (ٹی این ایس) ایران کی ختم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر نے دعوی کیا کہ امریکا کا ری فیولنگ طیارہ عراق کی مزاحمتی فورسز نے مار گرایا ہے اور اس میں موجود تمام اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں’ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے طیارہ مغربی عراق میں گر نےکی تصدیق کردی’ سینٹکام کے مطابق واقعہ آپریشن ایپک فیوری کے دوران پیش آیا’ سینٹکام نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ ایندھن بھرنے والے طیارے کے نقصان سے آگاہ ہیں، ایک طیارہ مغربی عراق میں گرا اور دوسرا بحفاظت لینڈ کرگیا













