وزیراعظم کاملک میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا سخت نوٹس

 
0
152

اسلام آباد 30 مئی 2022 (ٹی این ایس): وزیراعظم شہبازشریف نےملک میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا سخت نوٹس لے لیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ وزیروں اور وزارتوں سے رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعظم نے ملک بھر میں آٹے کی قیمت حکومتی اعلان کے مطابق بنانے کے لئے سخت اقدامات کی ہدایت کردی اورکہا ہے کہ عوام کو لوٹنے کی اجازت نہیں دیں گے، عوام کو حکومتی نرخوں پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ وزیراعظم نے فوڈ سکیورٹی، صنعت کی وزارتیں اور متعلقہ محکمے احکامات پر عمل درآمد کی رپورٹ آج ہی پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔