مزدور یونین کو ہر مشکل میں آگے بڑھنے کا سلیقہ آتا ہے۔ چوہدری محمد یٰسین

 
0
122

محنت کش آپس میں اتحاد اور یکجہتی کو فروغ دیں۔ اورنگزیب خان
سی بی اے کمیٹی مینٹی نینس کے زیر اہتمام جی سیون تھری فور میں عظیم الشان جلسے کا انعقاد۔

اسلام آباد 30 مئی 2022 (ٹی این ایس): سی ڈی اے مزدور یونین (چوہدری محمد یٰسین گروپ) سی بی اے کمیٹی مینٹی نینس کے زیر اہتمام جی سیون انکوائری سیونتھ ایونیوپر مزدور یونین کی محنت کشوں کے لیے شاندارکارکردگی کے حوالے سے اظہار تشکر کے لیے عظیم الشان جلسے کا انعقادکیا گیا،جلسے سے پاکستان ورکرزفیڈریشن کے سیکرٹری جنرل چوہدری محمد یٰسین،مزدور یونین کے صدر اورنگزیب خان،راجہ شاکر زمان کیانی،صوفی محمود علی،حاجی صابر حسین،علی اصغر مانی بٹ،سردار محمد آصف،مرزاسعیداختر،اسد محمود،سید مقبول حسین شاہ،احمد علی شیرازی،چوہدری زاہد احمد،چوہدری طارق گجر،لالہ عزت خان،سردارشوکت،زاہد حسین بھٹی،صوفی عنایت عباسی،شہزادہ اعوان،چن زیب گجر،شفیق کھوکھر،اسد اعوان،شاہد حسین بھٹی،فہد مغل،سید مقرب شاہ،عابد بھٹی،حاجی صلاح الدین،ریاض خان،شیخ مہتاب،ایاز خان اور دیگر مرکزی عہدیداران سمیت سی ڈی اے افسران ڈائریکٹر مینٹی نینس معشوق علی شیخ،ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام بلوچ،سب انجینئر حامد مختاراور ملازمین کی کثیر تعدادنے شرکت کی، مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین نے آٹھ ماہ کی قلیل مدت میں اپنی بہترین کارکردگی کی بدولت انوائرمنٹ،سینی ٹیشن اور واٹرسپلائی ڈائریکٹوریٹ کے ملازمین کی ہفتہ وارچھٹی کی بحالی،141نکالے جانے والے مسٹررول ملازمین کی بحالی کے لیے کمیٹی کی تشکیل،حج کوٹہ میں 10ملازمین کا اضافہ،تمام الاؤنسز میں 50سے 100فی صد اضافہ،تمام ملازمین کو بلا تفریق ایک بنیادی تنخواہ بطوراعزازیہ،سی ڈی اے کے مختلف ڈائریکٹوریٹس کو کروڑوں روپے اوور ٹائم،تمام ملازمین کے لیے سی ڈی اے بورڈ سے پلاٹوں کی منظوری،ٹائم سکیل پروموشن کی منظوری،سٹی سیوریج ڈویژن میں کام کرنے والے ملازمین کو 1000روپے بدبوالاؤنس اور 1000خطرہ الاؤنس،سیکورٹی ڈائریکٹوریٹ کے تمام سٹاف بشمول سی ڈی اے کے تمام سیکورٹی گارڈز کے لیے 5000روپے سپیشل الاؤنس کی منظوری،ملازمین کی رہائشی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے علی پور فراش میں 200فلیٹس مختص اور مزید 300 فلیٹس مختص کروانے کا اصولی فیصلہ کروانے سمیت دیگر ایسے تاریخی اقدامات کیے جن کی نظیر تاریخ میں نہیں ملتی،اس موقع پر مینٹی نینس ملازمین نے یہ مطالبہ پیش کیا کہ فیلڈ سٹاف کی پروموشن کی جائے اور جن کیٹگریز کی لائن آف پروموشن نہیں ہے انہیں لائن آف پروموشن دی جائے،تقریب سے مزدور یونین کے قائد و سیکرٹری جنرل پاکستان ورکرزفیڈریشن چوہدری محمد یٰسین نے خطاب کرتے ہوئے تقریب میں شریک تمام عہدیداران،سی ڈی اے افسران اور کارکنوں کاشکریہ ادا کیا اور کہا کہ مزدور یونین کو ہر مشکل میں آگے بڑھنے کا سلیقہ آتا ہے،ہم نے ہمیشہ مذاکرات کی سیاست کو فروغ دیا،نفرتوں کا خاتمہ کرتے ہوئے ہمیشہ محبت کا درس دیا اور یہی راستہ ترقی کی طرف جاتا ہے،افسران سے لے کر ایک مالی اور بیلدار تک سب کو عزت کی نگاہ سے دیکھا اور رنگ،نسل اور مذہب سے بالاترہو کر بلاتفریق مزدور یونین نے اس ادارے میں ایک ایسے گلدستے کو بطور نمونہ پیش کیا جس میں ہر رنگ کا پھول شامل ہے اور ہم اس شہر کے میزبان ہیں اور ہمیں اپنے فرائض ایمانداری سے اداکرنے چاہیں،میں نے ہمیشہ ٹیم ورک کی صورت میں کام کرنے کو ترجیح دی اور اپنے کارکنوں کو ہمیشہ یہ درس دیا کہ آپس کے اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ادارے اور اپنی تنظیم کی ترقی کے لیے بے لوث ہو کر کام کریں،انھوں نے کہا کہ آج شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ہر محنت کش صرف اس لیے یاد کرتا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے نہ صرف محنت کشوں کے لیے اس ملک میں قوانین اورادارے بنائے بلکہ اس کو اپنی آواز اور اپنے حق لینے کا طریقہ بھی سکھایا،محنت کش آپس کی یکجہتی اور اتحادکو فروغ دیں،سی ڈی اے مزدور یونین نے ہمیشہ حق و سچ کی سیاست کو فروغ دیا،الزامات کی سیاست اور پروپگنڈے کو کبھی اہمیت نہیں دی،چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ چیئرمین سی ڈی اے،بورڈ ممبران اور ارباب اختیار سے یہ گزارش کرتا ہوں کہ میرامطالبہ ہمیشہ یہی رہا کہ میرے محنت کش کا حق اسے دے دواور اپنے محنت کش کو ہمیشہ یہی درس دیا کہ آپ لوگ اپنے حقوق کے ساتھ اپنے فرائض کو کسی صورت نظر انداز نہ کریں،ہم آئندہ بھی اپنے محنت کشوں کی بہتری کے لیے پہلے سے زیادہ بہتر اقدامات اٹھانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔