بنوں، دیسی ساختہ بم دھماکے میں اہلکار شہید

 
0
175

نوں کے علاقے جانی خیل میں دیسی ساختہ بم دھماکے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے میں شہید ہونے والے اہلکار گل شیر کی عمر 24 سال اور ان کا تعلق ضلع خیبر سے ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

صدر مملکت عارف علوی نے جام شہادت نوش کرنے پر شہید اہلکار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہید کے بلند درجات کی دعا کی ہے۔