اسلام آباد (ٹی این ایس) پولیس شہریوں کے تحفظ کیلئے سرگرم عمل۔ایس ایس پی انوسٹی گیشن اسلام آ باد نے تمام زونل ایس پیز اور اہم مقدمات کی مدعیان سے ملاقات کی

 
0
4

اسلام آباد (ٹی این ایس) پولیس شہریوں کے تحفظ کیلئے سرگرم عمل۔ایس ایس پی انوسٹی گیشن اسلام آ باد نے تمام زونل ایس پیز اور اہم مقدمات کی مدعیان سے ملاقات کی، متاثرہ شہریوں کوتحفظ سمیت ہر ممکن ریلیف فراہم کر نا اور انصاف کا بو ل بالا اولین تر جیح ہے، ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد عثمان طارق بٹ تفصیلا ت کے مطا بق ایس ایس پی انوسٹی گیشن اسلام آ باد محمد عثمان طارق بٹ نے تمام زونل ایس پیز اور اہم مقدمات کے مدعیان سے ملاقات کی، اس موقع پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن اسلام آ باد نے کہا کہ متا ثر ہ شہر یو ں کوتحفظ مہیا کرنے سمیت ہر ممکن ریلیف فراہم کر نا اور انصاف کا بو ل بالا اولین تر جیح ہے،انہو ں نے تما م افسران کو ہد ایا ت جاری کر تے ہو ئے کہا کہ زیر ِ تفتیش مقدمات کو جلد از جلد یکسو کرکے چالان مجاز عدالتوں میں جمع کروائیں اور تمام مقدمات کو میرٹ کی بنیاد پر جلد از جلد یکسو کیا جائے ، قتل کے مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنا یا جائے اور سائلین کی دادرسی کی جا ئے، شہر یو ں کے جا ن و ما ل کا تحفظ اولین تر جیح ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اگر آ پ کی ایف آئی آر درج ہو نے کے بعد آپ کی دادرسی نہیں ہو رہی یا حراساں کیا جا رہا ہے تو شہر ی اسلام آبا دپولیس کی ایمرجنسی ہیلپ لائن “پکار- “15 پر فوری رابطہ کریں یا میر ے دفتر تشریف لا سکتے ہیں۔