حکومت کا لاپتہ افراد کے حوالے سے بڑا فیصلہ

 
0
111

اسلام آباد 30 مئی 2022 (ٹی این ایس): حکومت نے لاپتہ افراد کے لیے سات رکنی کمیٹی قائم کر دی ،وزارت داخلہ نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ، رانا ثناء اللہ ، شازیہ مری ، اسعد محمود ، اسرار ترین ، فیصل سبزواری ، آغا حسن بلوچ شامل ہیں ۔کمیٹی سینئر قانون دانوں،انسانی حقووق کے نمائندوں سےمعاونت حاصل کر سکتی ہے،کمیٹی کسی بھی متعلقہ شخص سے معاونت حاصل کر سکے گی،کمیٹی اپنی رپورٹ وفاقی کابینہ کو بھجوائے گی۔