عمران خان کی جانب سے ممکنہ مارچ کا خدشہ ،حکومت نے اہم اقدام اُٹھا لیا

 
0
99

اسلام آباد 30 مئی 2022 (ٹی این ایس): تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے ممکنہ مارچ کا خدشہ ،انتظامیہ نے ایکسپریس ہائی وے اور فیض آباد کنٹینر پہنچا دیئے،
کنٹینر پی ٹی آئی کارکنان کی آمد کے پیش نظر منگوائے گئے ،مارچ شروع ہوتے ہی کنٹینرز لگا کر جڑواں شہروں کو سیل کر دیا جائے گا ،راولپنڈی میں پہلے ہی پولیس اور انتظامیہ کو الرٹ رکھا گیا ہے ،دوسرے شہروں سے منگوائی گئی اضافی نفری کو بھی واپس نہیں بجھوایا گیا۔خیال رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لانگ مارچ روکے جانے پر حکومت کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یاد رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا تھا کہ ’ اب کسی کو احتجاج کے لیے اسلام آباد میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، جس نے بھی احتجاج کرنا ہے ضلعی انتظامیہ سے باقاعدہ اجازت لے‘۔