جنرل قمرجاوید باجوہ نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا دورہ

 
0
400

 

اسلام آباد،اکتوبر 07(ٹی این ایس):آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا دورہ کیا ہے،کمانڈنٹ میجرجنرل عبداللہ ڈوگرنے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف کوکاکول اکیڈمی میں کیڈٹس کی پیشہ ورانہ استعداد بڑھانے اور تربیت سے متعلق امور پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نےاکیڈمی کے معیار کو سراہا۔

دوسری جانب لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کمانڈر سدرن کمانڈ کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سدرن کمانڈ کوئٹہ میں کمان کی منتقلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔