کالعدم تنظیموں سے رابطے کا الزام ، انٹیلی جنس بیورو نے تھانہ سیکرٹریٹ میں نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا

 
0
356

اسلام آباد اکتوبر 7 (ٹی این ایس)ارکان پارلیمنٹ کے کالعدم تنظیم سے تعلق کی خبر کا معاملہ انٹیلی جنس بیورو نے تھانہ سیکرٹریٹ میں نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ۔

ایف آئی آر میں آئی بی کی جانب سے یہ مؤقف اختیار کیا گیا کہ  یہ ایک من گھڑت رپورٹ ہے جس سے ارکان پارلیمنٹ کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالاگیا،جعلی رپورٹ سے انٹیلی جنس جیسے قومی ادارے کی ساکھ کو بھی متاثر کیا گیا ہے، یہ رپورٹ ایسے وقت میں نشر کی گئی جب آئی بی اور ارکان پارلیمنٹ ملک دشمنوں سے جنگ لڑ رہے ہیں، آئی جعلی رپورٹ پاکستان دشمنوں کا سازش ہے، رپورٹ تیار کرنے والے شخص کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

 

 

 

 

 

تفصیلات کے مطابق  ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں دکھائی گئی ایک لسٹ جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنی نااہلی سے تین ہفتے قبل انٹیلی جنس بیورو کو ایک فہرست فراہم کی جس میں 37ارکان پارلیمنٹ کے نام شامل تھے۔ان ارکان پارلیمنٹ کا روابط کلعدم  تنظیموں کے ساتھ بتائے جارہے تھے جس کی وجہ سے ان پر نظر رکھنے کا حکم دیا گیا تھا۔اس فہرست میں سات وزرا بھی شامل تھے۔انٹیلی جنس بیورو نے اس خبر کی سختی سے تردید کی تھی جبکہ کابینہ اجلاس میں بھی اس معاملہ پر سخت نکتہ چینی کی گئی اور نجی ٹی وی کے خلاف انٹیلی جنس بیورو کے ڈائریکٹر کی طرف سے ایک درخواست پاکستان الیکٹرانک میڈٰیا ریگولیٹری اتھارٹی کو بھی بھجوائی گئی جہاں ابھی کارروائی ہونا باقی ہے