ملک بھر سے 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 4 سو 9 سے زائد افراد کل85 ہزار 3 سو 7 ولنگ مراکز میں  اپنا حق را ئے دہی استعمال کریں گے

 
0
914

اسلام آباد، جولائی 24(ٹی این ایس):عام انتخابات 2018 میں ملک بھر سے 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 4 سو 9 سے زائد افراد انتخابات میں حصہ لیں گے شہریوں کی سہولت اور ٹرن اوور کو بڑھانے کیلئے ملک بھر میں 85 ہزار 3 سو 7 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جن پر 16 لاکھ کے قریب انتخابی عملہ فرائض سرانجام دے گا ملک بھر میں پولنگ اسٹیشن میں تعینات عملے میں 4 لاکھ 49 ہزار 4 سو 65 پولیس اہلکار اور 3 لاکھ 70 کے لگ بھگ فوجی جوان تمام پولنگ اسٹیشن پر پریذائیڈنگ افسران جنکی تعداد ہر پولنگ اسٹیشن پر ایک پریذائیڈنگ افسر یعنی 85 ہزار 307 ہو گی جبکہ 5 لاکھ 10 ہزار 356 اسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران بھی انتخابات میں ڈیوٹی سرانجام دیں گے جبکہ 2 لاکھ 55 ہزار 178 پولنگ افسران بھی انتخابی عمل کا حصہ ہوں گے انتخابی عمل میں 131 ڈی آر اوز 840 آر اوز بھی شریک ہوں گے    عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے 272 میں سے 270 جبکہ صوبائی اسمبلیوں کے 593  میں سے 571 حلقوں پر انتخابات کا انعقاد ہو گا صوبائی اسمبلیوں کے جن 22 حلقوں پر انتخابات نہیں ہوں گے ان میں 16 فاٹا کی صوبائی نشستیں ہیں جن پر الیکشن کمیشن  ایک سال میں انتخابات کروائے گا جبکہ دیگر 6 حلقوں پر انتخابی امیدواروں کی وفات پر انتخابات ملتوی کیئے گئے ہیں صوبائی اسمبلیوں کے جن حلقوں میں انتخابات ملتوی کیئے گئے ہیں ان میں پی کے 78 پشاور میں ہارون بلور کی  شہادت پی کے  99  پی پی 87 میانوالی پی پی 103 فیصل آباد  میں امیدوار کی خودکشی پی ایس 87 ملیر اور پی پی 45 مستونگ  شامل ہیں جبکہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 103 فیصل آباد  سے امیدوار کی خودکشی اور این 60 راولپنڈی سے مسلم لیگ ن کے امیدوار حنیف عباسی کو انسداد منشیات کی عدالت سے سزا کے بعد انتخابات ملتوی کر دیے گئے ہیں جن ان حلقوں میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 6 کڑوڑ 6 لاکھ 72 ہزار 880 ہے جو  49 ہزار 813 پولنگ اسٹیشن پر حق رائے دہی استعمال کریں گے پنجاب میں 5 ہزار 487 پولنگ اسٹیشن کو انتہائی حساس اور 5 ہزار 686 پولنگ اسٹیشن کو حساس قرار دیا گیا ہے آبادی کے لحاظ سے ملک کے دوسرے بڑے صوبے سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2 کڑوڑ 23 لاکھ 97 ہزار 244 ہے یہاں پولنگ اسٹیشن کی تعداد 17 ہزار 747 ہے جن میں سے 5 ہزار 878 انتہائی حساس اور 5 ہزار 776 حساس قرار دیئے گئے ہیں خیبرپختونخوا میں ووٹرز کی تعداد 1 کڑوڑ 53 لاکھ 16 ہزار 299 ہے جبکہ اس کے ساتھ فاٹا جو اب خیبرپختونخوا میں ضم ہو چکا ہے میں ووٹرز کی تعداد 25 لاکھ 10 ہزار 154 ہے خیبرپختونخوا میں پولنگ اسٹیشن کی تعداد 12 ہزار 634 ہے جن میں سے 3 ہزار 874 انتہائی حساس اور 7 ہزار 386 حساس قرار دیئے گئے ہیں  جبکہ فاٹا پولنگ اسٹیشن کی تعداد 511 ہے۔رقبے کے لحاظ سے ملک کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 42 لاکھ 99 ہزار 494 ہے جبکہ بلوچستان میں پولنگ اسٹیشن کی تعداد 4 ہزار 4 سو 26 ہے جن میں سے 1 ہزار 768      انتہائی حساس اور 1 ہزار 768 حساس قرار دیئے گئے ہیں اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 7 لاکھ 65 ہزار 348 ہے یہاں پولنگ اسٹیشن کی تعداد 797 ہے جن میں سے 173 حلقوں کو حساس قرار دیا گیا ہے الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق ملک بھر مین انتخابی عمل صبح 8  بجے شروع ہو گا جو بغیر کسی وقفے کے شام 8 بجے تک جاری رہے گا 25 جولائی 2018 کو منعقد ہونے والے عام انتخابات میں مجموعی طور پر 11 ہزار 678 امیدوار حصہ لیں گے جن میں سے 1 ہزار 623 امیدوار آزاد دیگر امیدواروں کا تعلق الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ 120 پارٹیوں سے ہے الیکشن کمیشن نے 17 ہزار کے قریب حساس پولنگ اسٹیشن کی سیکیورٹی کیلئے خصوصی اقدامات کئے ہیں جہاں پولیس اور فوج کے اہلکار تعینات کئے جائیں گے ملکی تاریخ کے مہنگے ترین انتخابات پر 21 ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی۔