واشنگٹن24جولائی(ٹی این ایس)امریکی جیل میں قید ممبئی حملوں کا منصوبہ ساز ڈیوڈ ہیڈلے ساتھی قیدیوں کے حملے میں شدید زخمی ہوگیاہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق شکاگو کے میٹرو پولیٹن کریکشنل سینٹر میں قید ڈیوڈ ہیڈلے پر 8 جولائی کو 2 ساتھی قیدیوں نے حملہ کیا جس میں ڈیوڈ ہیڈلے شدید زخمی ہوگئے تھے۔