ملک بھر میں عام انتخابات کی تیاریاں مکمل

 
0
318

کل 5 کروڑ 90 لاکھ مرد اور4کروڑ 6 لاکھ خواتین اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گی

اسلام آباد جولائی 24(ٹی این ایس) ملک بھر میں عام انتخابات کی تیاریاں مکمل ہوگئیں، الیکشن میں حصہ لینے والی سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم کا سلسلہ پیر اور منگل کی درمیانی شب 12بجے اختتام پذیر ہوگیا، انتخابی مہم کے دوران تقریباً تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے سربراہان نے ملک بھر کے دورے کئے اور مختلف نعروں کے ساتھ پارٹی منشور پیش کئے۔ الیکشن کے لئے ملک کے تمام پولنگ اسٹیشنوں میں انتہائی سخت سیکیورٹی میں بیلٹ پیپرز اور دیگر مطلوبہ سامان کی ترسیل مکمل کردی گئی ہے اور تمام صوبوں کی پولیس اورسیکیورٹی اداروں نے الیکشن کے دن کے لئے مربوط سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا ہے۔ووٹرز کی تعداد105.96ملین ہے جن میں 59.22ملین مرد اور 46.73ملین خواتین شامل ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق ملک میں رجسٹرڈ مرد ووٹرز 55.9فیصد جبکہ خواتین ووٹرز44.1فیصد ہیں۔ رجسٹرڈ ووٹرز کی یہ تعداد گزشتہ عام انتخابات کے مقابلے میں تقریباً23فیصد زیادہ ہے۔یاد رہے کہ سال 2013میں ووٹرز کی کل تعداد86.19ملین تھی۔ ووٹرز کی سہولت کے لئے الیکشن کے روز سرکاری سطح پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ پولنگ کاآغاز کل صبح(بدھ) کو 8بجے ہوگا جو شام 6بجے تک جاری رہے گا۔