ووٹ دو موٹر سائیکل لو، پی ٹی آئی نے انوکھی سکیم متعارف کرا دی

 
0
784

اسلام آباد، جولائی 24(ٹی این ایس):پی ٹی آئی نے ووٹ کے لیے انوکھی سکیم متعارف کرا دی ہے۔تبدیلی کا پرچار کرنیوالی  جماعت نےاس انوکھی انتخابی  روایت کےتحت  ووٹ کے عوض موٹر سائکل کے “تحفائف” رکھدئے ہیں۔

این اے 52 کے یو سی 9 چراہ کے چیئرمین حاجی راجہ زوالقرنین نے پی ٹی آئی کے اُمیدوار راجہ خرم کے لیے نئے موٹر سائیکل تقسیم کیے،اتوار کی رات چراہ گاؤں میں ہونے والے جلسہ میں تحریک انصاف کےمقامی  چئیرمین نے دوران قرعہ اندازی چالیس لوگوں کو موٹر سائیکل دیے جو بدلے میں بدلے تحریک انصاف کے راجہ خرم نواز کو ووٹ دیں گے۔

میں نے نہیں بلکہ چوہدری صداقت نے موٹرسائیکل بانٹے۔ راجہ زوالقرنین حیدر نے تاہم  موٹرسائیکل بانٹنے سے مکررتے ہوئے کہا کہ انھوں نے نہیں بلکہ چوہدری صداقت نے موٹرسائیکل بانٹے۔ حالانکہ تقسیم کیے گئے موٹر سائیکل پر راجہ ذرلقرنین کے سٹیکر چسپاں ہیں۔

الیکشن کمیشن نے تاحال اسکا کوئی نوٹس نہیں لیا۔