شمالی علاقوں میں شدید برفباری، نانگا پربت پر 10 فٹ سے زیادہ برف پڑ گئی

 
0
125

پاکستان کے شمالی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے اور نانگا پربت پر 10 فٹ سے زیادہ برف پڑ چکی ہے۔

بابوسر ٹاپ، نانگا پربت، داریل، تانگیر، گوہر آباد، نیاٹ کے پہاڑوں پربرفباری ریکارڈ کی گئی اور پہاڑوں پر برف پڑنے کے بعد چلاس شہر اور گردونواح میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی کے موسم کے حوالےسے بتایا گیا ہے کہ شہر میں 24گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں خنک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 14.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 14سے 16ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔