گورنر گلگت بلتستان کی وزیر اعظم کے مشیر برائے کھیل و سیاحت سے ملاقات

 
0
90

گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے وزیر اعظم کے مشیر برائے کھیل و سیاحت عون چوہدری سے ملاقات کی۔

ملاقات میں پی ٹی ڈی سی موٹلز، ملازمین کے مسائل اور گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ مشیر برائے وزیر اعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان میں کھیلوں کو پروموٹ کرنے اور سیاحت کے شعبے کو مزید فروغ دینے کے لیئے وفاقی حکومت بھرپور اقدامات کرے گی۔

گورنر گلگت بلتستان کی درخواست پر مشیر برائے سیاحت و کھیل نے کہا کہ گلگت بلتستان میں پی ٹی ڈی سی موٹلز کو آپریشنل کرنے کے لیے اقدامات کریں گے اور سبکدوش ہونے والے ملازمین کو فراہم کرنے کے لیے وفاقی حکومت گولڈن ہینڈ شیک کے مد میں 67 کروڑ کے فنڈز کا بندوست کررہی ہے۔

گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے عون چوہدری کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کیا کہ وہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے شعبے کو مزید فروغ دینے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے اور سرمایہ داروں کو مدوع کرنے اور ان کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے خصوصی سرگرمیوں کا انعقاد کریں گے۔