صوبائی حکومت آٹا بحران پر قابوپانے میں نا کام ہو چکی،فاروق میر

 
0
104

گلگت (آئی پی ایس رہنما مسلم لیگ ن گلگت بلتستان فاروق میر نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعلی صاحب قوم جانتی ہے سلیکٹڈ صوبائی حکومت کی سیاسی مداخلت کے باعث محکمہ خوراک تباہی کے دھانے اور مافیاز کے نشانے پر ہے۔سلیکٹڈ وزیراعلی صاحب آٹے بحران پر قابو پانے کیلئے سب سے پہلے خود پر اور اپنے وزیر خوراک پر قابو پانے کی حکمت عملی وضح کریں۔ کیونکہ آپ دونوں حضرات نے خود پر قابو پایا تو محکمے کے اندر مافیاز خود بخود قابو میں ائینگے۔

فرمائشی پوسٹنگ ٹرانسفرز کا خاتمہ کریں۔ اھل افراد کو موقع دیں۔ دوسال کے اندر دئے گئے جعلی کوٹے ختم کریں۔ اسلام آباد میں ڈیجیٹل سسٹم کو خراب کرکے میں نوئیل سسٹم کے تحت مارے گئے ڈاکے قوم کے سامنے لائیں۔ آپ کے دور حکومت میں بلیک آٹا فروخت کرنے والے مافیا کی شکل اختیار کر چکے۔ ان کو روکیں۔ دوسال سے آٹے کی جگہ چوکر مافیا کو لگام دیں۔ وزن کم کرنے کے نئے ڈاکے پر قابو پائیں۔محکمہ خوراک کو سیاسی مداخلت سے پاک کریں۔ اپنی زمہ داریوں کو زمہ داری سے ادا کریں۔ آدھے سے زیادہ بحران مختصر مدت میں ختم ہو جائے گا۔

موجودہ صورتحال آپ کی حکومت کی اپنی پیدا کردہ ہے۔ قوم سب جانتی ہے۔ اپنی کمزوریوں اور کوتاہیوں کو وفاق کے کندھوں پر رکھنے کی روایت آپ کو قوم کے سامنے مذید بے نقاب کررہی ہے۔ آپ پہلے اپنی زمہ داریاں ادا کریں۔ پھر وفاقی حکومت کی زمہ داریوں کی بات کریں۔