راولپنڈی (ٹی این ایس) ایس پی راول سعد ارشد کا بس اسٹینڈز اور راجہ بازار پکٹ کا دورہ،
ایس پی راول نے راجہ باذار میں رمضان المبارک کے حوالے سے لگائی گئی پکٹس کی سکیورٹی ڈیوٹیز چیک کیں اور ضروری ہدایات دیں،
ایس ایچ اوز کو پکٹس پر تعینات افسران و جوانوں کو چیک اور ڈیوٹی کی حساسیت کے متعلق بریف کرنے کی سختی سے ہدایت،
اس موقع پر بسوں کی سکیورٹی چیکنگ، ڈرائیورز و عملے کی تصدیق، گاڑیوں کی تلاشی اور مشکوک افراد کی نگرانی کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا،
افسران نے ڈرائیورز، کنڈکٹرز اور مسافروں کو سکیورٹی سے متعلق احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی یا لاوارث سامان کی فوری اطلاع پولیس ہیلپ لائن پر دی جائے،
بریفنگ کے دوران بس اڈوں پر سی سی ٹی وی کوریج، داخلی و خارجی راستوں کی مانیٹرنگ اور نفری کی مؤثر تعیناتی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں،
افسران نے واضح کیا کہ شہر بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ کی سکیورٹی کا تسلسل کے ساتھ جائزہ لیا جاتا رہے گا۔ایس پی راول
ڈیوٹی کے دوران عوام الناس کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آیا جائے، ایس پی راول سعد ارشد













