راولپنڈی اپریل 11 (ٹی این ایس): ڈکیتوں کا بین الصوبائی گروہ ٹریفک وارڈنز کی جرات فرض شناسی پر گرفتار۔ گینگ سے خطرناک نشہ آور و زہریلی ادویات بر آمد گینگ میں شامل ڈکیت 2خواتین کو تھانہ نصیر آباد پولیس کے حوالے کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق آج ٹریفک وارڈنز ناصر ایوب اور شیراز خان اپنی پیشہ ورانہ ڈیوٹی پر کائنات اڈہ پشاور روڈ پر موجود تھے اسی اثناء میں ایک ٹیوٹا ہائیس سفید رنگ نمبر 1205 Rld کو مشکوک جان کر رکنے کا اشارہ دیا مگر اس نے گاڑی ڈیوٹی پر موجود وارڈنز پر چڑھا دی اور فرار ہونے کی کوشش کرنے لگا جس پر ٹریفک وارڈن ناصر ایوب نے جوانمردی کا مظاہرہ کرتے ہوے مشکوک گاڑی کا پیچھا کیا اور اس کو رکنے پر مجبور کیا گاڑی میں موجود ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا گاڑی میں موجود 2 خواتین سے جب پڑتال چھان بین کی گئی تو ان کے قبضہ سے نشہ آور اور زہریلی ادویات بر آمد ہوئی مزید معلومات لینے پرپتا چلا کہ یہ بین الصوبائی ڈکیت گینگ کے افراد ہیں مزید ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ کافی عرصہ سے مختلف جگہوں پر مسافروں راہگیروں کو مختلف بہانوں سے نشہ آور ادویات مختلف کھانے پینے کی چیزوں میں ملا کر بہوش کر کے لوٹ لیتے تھے مزید انکشاف کیا کہ وارداتوں میں استعمال ہونے والی گاڑی پر جعلی نمبروں کی پلیٹیں لگا کر وارداتیں کرتے تھے مگر آج ٹریفک وارڈنز ناصر ایوب اور شیراز خان کی پیشہ ورانہ جرات کی وجہ سے یہ بین الصوبائی ڈکیت گینگ گرفتار ہوا زرائع کے مطابق اس ڈکیت گینگ کی کاروائیوں کی وجہ سے علاقہ میں شدید خوف و ہراس تھا