سی ڈی اے نے اسلام آباد میں رہائشی اور کمرشل پلاٹوں کے چار روزہ نیلام عام میں تقریباً 11284 ملین روپے کے پلاٹ نیلام کئے، نیلامی کے چوتھے اور آخری روز15 کمرشل پلاٹ5981ملین روپے میں نیلام کئے گئے

 
0
10306

اسلام آباد اپریل 11 (ٹی این ایس): نیلامی سے حاصل ہونے والی آمدنی اب تک ہونے والے تمام نیلام عام سے سب سے زیادہ ہے۔ نیلامی کے چوتھے اور آخری روز15 کمرشل پلاٹ5981ملین روپے میں نیلام کئے گئے۔ نیلامی کی نگرانی سی ڈی اے کے ممبر فنانس کی سربراہی میں بنائی گئی آکشن کمیٹی نے کی۔ کمیٹی نے نیلام عام کو شفاف اور مقابلے کی فضا بنانے کے لیے موئثر انتظامات کئے جس کے باعث انویسٹرز اور لوگوں نے بولی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنی پسند کے پلاٹ حاصل کئے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے آکشن کمیٹی کی طرف سے کئے جانے والے موئثر اقدامات ، شفافیت اور کامیاب نیلام عام کو سراہا۔
نیلامی کے چوتھے اور آخری روز نیلام ہونے والے کمرشل پلاٹوں میں بلیو ایریاء(G-8) کا 777.77مربع گز سائز کا پلاٹ نمبر6-B،655,000/-روپے فی مربع گز،بلیو ایریاء(F-7) کا1711.11 مربع گز سائز کا پلاٹ نمبر63-C،367,000/-روپے فی مربع گز،مرکزG-9 کا733.33مربع گز سائز کا پلاٹ نمبر12،331,000/-روپے فی مربع گز،سیکٹرG-11/1 کا4500مربع گزسائز کا پلاٹ نمبر25-C،162,000/-روپے فی مربع گز۔ اسی طرح سیہانا(آرچرڈ) کے3 ایکڑ سائز کے پلاٹ نمبر66،2,100,000/-روپے فی کنال، سیکٹر G-9/1 کے کلاس III-شاپنگ سینٹرنمبر01 کے 100مربع گز سائز کے پلاٹ نمبر2-H،460,000/-روپے فی مربع گز، سیکٹر G-9/3 کے کلاس III-شاپنگ سینٹرنمبر10 کے 133.33مربع گز سائز کے پلاٹ نمبر2-C،390,000/-روپے فی مربع گز، سیکٹر F-11/1 کے کلاس III-شاپنگ سینٹرنمبر05 کے166.66مربع گز سائز کا پلاٹ نمبر1-B،856,000/-روپے فی مربع گز، سیکٹر H-8/2 کے کمیونٹی کور کے 266.66مربع گز سائز کے پلاٹ نمبر4-O،660,000/-روپے فی مربع گز،سیکٹرI-14/4،کلاس تھری شاپنگ سینٹر نمبر10، 133.33مربع گز سائز کا پلاٹ نمبر3-E،270,000/-روپے فی مربع گز، ڈپلومیٹک انکلیو مرکز کے کا427.77مربع گز سائز کا پلاٹ نمبر17-A،674,000/-روپے فی مربع گز، ڈپلومیٹک انکلیو کا427.77مربع گز سائز کا پلاٹ نمبر17-C،672,000/-روپے فی مربع گز، بلیو ایریاء(F-6) کا2844.44مربع گز سائز کا پلاٹ نمبر57-B،932,000/-روپے فی مربع گز، سیکٹرآئی 11- کا1066.66مربع گز سائز کا پلاٹ نمبر74،70,000/-روپے فی مربع گز اور آئی 11-کا1066.66مربع گز سائز کا پلاٹ نمبر71،64,000/-روپے فی مربع گزنیلام ہوئے۔
نیلامی کے پہلے دو روز میں اسلام آباد کے مختلف ڈیویلپڈ سیکٹروں کے 31 رہائشی پلاٹ1254ملین روپے میں نیلام کئے گئے جبکہ10 اور11 اپریل کوکل10030 ملین روپے کے کمرشل پلاٹ نیلام کئے گئے جن میں سے 4048 ملین روپے کے کمرشل پلاٹ10 اپریل کو اور5981ملین روپے کے پلاٹ 11 اپریل کو نیلام کئے گئے۔ اس طرح چار روزہ نیلام عام میں 11284ملین روپے کے پلاٹ نیلام کئے گئے۔
چیئرمین سی ڈی اے نے کہا ہے کہ نیلامی سے حاصل ہونے والی آمدنی شہر کی ترقیاتی سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے کے لیے استعمال میں لائی جائے گی۔ بالخصوص طویل عرصہ سے تعطل کی شکار ترقیاتی سرگرمیوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔