پسرورپاک فوج کاجوان آزادکمشیرکے سماہنی سیکٹر میں شہید ,شہیدکا نمازجنازہ پورے فوجی اعزازکے ساتھ اداکردیا گیا

 
0
323

پسرور اپریل 11 (ٹی این ایس): شہیدمحمدبلال سگنل میں تھااورا س کا تعلق 64سنگل یونٹ سے تھا شہیدمحمد بلال کا تعلق پسرور کے نواح کالووالی سے تھا شہید محمدبلال کا نمازجنازہ کچھ دیرقبل ان کے آبائی گاؤں کالووالی میں پورے فوجی اعزازکے ساتھ اداکردیاگیا.
فوج کے جوانوں نے شہید کو سلامی پیش کی اورسیکٹرکمانڈر کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی ، شہید کی نماز جنازہ میں مختلف مکاتب فکر کے لوگوں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ شہید والدین کااکلوتا بیٹاتھا جبکہ شہیدنے 6سال قبل پاکستان آرمی جائن کی تھی