ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس

 
0
196

اسلام آباد 17 جون 2021 (ٹی این ایس): ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، تاہم ابھی تک متاثرہ مقامات پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

زلزلے کےجھٹکے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، مظفر آباد، پشاور، بالا کوٹ، ایبٹ آباد، وادی نیلم اور اطراف کے علاقوں میں محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 4 اور زلزلے کی گہرائی 20 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جب کہ زلزلے کا مرکز مینگورہ سے 25 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔