اسلام آباد (ٹی این ایس) خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے شوہرکو اہلیہ پر تشددکے الزام میں گرفتار کرکے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا’ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملیحہ سحر نے اپنے شوہر پر تشدد کا الزام عائد کیا تھا’ ملزم جواد علی کے خلاف تھانہ ویمن پولیس میں مقدمہ درج کیا گیا تھا’پولیس نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے شوہر جوادعلی کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا عدالت نے ملزم جواد علی کو 14 روز کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا













