اسلام آباد (ٹی این ایس) دنیا میں معاشی طاقت کا توازن تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے اور علاقائی تعاون، تجارت، سرمایہ کاری اور رابطہ کاری ترقی یافتہ معیشتوں کی کامیابی کا بنیادی ستون بن چکے ہیں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) دس ممالک اور تقریباً نصف ارب آبادی پر مشتمل ایک ایسا علاقائی پلیٹ فارم ہے جس کے پاس قدرتی وسائل، توانائی کے ذخائر، زرعی صلاحیت اور جغرافیائی اہمیت کے اعتبار سے ترقی و خوشحالی کے بے پناہ امکانات موجود ہیں، مگر باہمی تجارت کی محدود سطح، علاقائی تنازعات، دہشت گردی اور رابطہ کاری کے مسائل ان امکانات کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں پاکستان کی جانب سے 2026 اور 2027 کے لیے ای سی او کی صدارت سنبھالتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تجارت و سرمایہ کاری، علاقائی روابط، تجارتی معاہدوں پر عمل درآمد، قدرتی و معاشی چیلنجز سے نمٹنے اور انسانی وسائل کی ترقی پر مشتمل پانچ نکاتی روڈ میپ پیش کرکے خطے کی معاشی ترقی کے لیے ایک قابل عمل سمت متعین کی ہے، تاہم اس وژن کی کامیابی کا انحصار محض اقتصادی منصوبوں پر نہیں بلکہ علاقائی امن، سیاسی عزم اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر بھی ہے دنیا کے بدلتے ہوئے معاشی
منظرنامے میں کوئی بھی ملک تنہا ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتا علاقائی تعاون اور باہمی انحصار آج کی عالمی سیاست اور معیشت کا بنیادی اصول بن چکا ہے اسی ضرورت کے پیش نظر 1985 میں پاکستان، ایران اور ترکیہ نے مل کر اقتصادی تعاون تنظیم(ای سی او)کی بنیاد رکھی جو دراصل 1964 میں قائم ہونے والی تنظیم علاقائی تعاون برائے ترقی( آر سی ڈی) کی جدید شکل تھی 1992 میں افغانستان اور وسطی ایشیا کی سات نئی آزاد ہونے والی ریاستوں کی شمولیت کے بعد یہ تنظیم دس ممالک پر مشتمل ایک بڑے علاقائی بلاک کی صورت اختیار کر گئی اس عظیم الشان تنظیم کے قیام کے اغراض و مقاصد میں رکن ممالک کی معاشی حالت کو بہتر اور خطے میں پائیدار ترقی کو یقینی بنانا تجارت پر عائد پابندیوں اور محصول کو بتدریج کم کر کے آزاد تجارت کو فروغ دینا خطے میں موجود قدرتی، انسانی اور معاشی وسائل کو مشترکہ مفاد کے لیے موثر طریقے سے استعمال کرنا رکن ممالک کو آپس میں جوڑنے کے لیے سڑکوں ریلوے لائنوں اور فضائی راستوں کا جدید جال بچھانا خطے میں صنعتی پیداوار بڑھانے اور زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے تبادلے کے لیے مشترکہ منصوبے بنانا تیل، گیس اور بجلی کی ترسیل کے لیے مشترکہ پائپ لائنیں بچھانا اور توانائی کی ضروریات کو پورا کرنا’رکن ممالک کی معیشتوں کو عالمی منڈیوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنا اور عالمی تجارت میں خطے کا حصہ بڑھانا’ ثقافتی سائنسی اور ماحولیاتی تعاون رکن ممالک کے درمیان صدیوں پرانے تاریخی اور ثقافتی رشتوں کو مزید مضبوط بنانا، سیاحت کو فروغ دینا اور ماحولیاتی آلودگی و منشیات کی سمگلنگ جیسے مشترکہ چیلنجز کا مل کر مقابلہ کرنا شامل ہیں 10 رکن ممالک اور 50 کروڑ سے زائد آبادی پر مشتمل اقتصادی تعاون تنظیم ایک ایسے خطے کی نمائندگی کرتی ہے جو قدرتی وسائل’ توانائی کے ذخائر اور جغرافیائی اہمیت کے لحاظ سے دنیا کا امیر ترین خطہ بننے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے لیکن بد قسمتی سے تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان باہمی تجارت کا ان کی اصل استعداد سے کہیں کم ہے اور اس کی بڑی وجہ باہمی رابطہ کاری کا فقدان دہشت گردی اور سرحدی مسائل ہیں تاہم سیاسی عزم، تجارتی معاہدوں پر عملدرآمد اور علاقائی رابطہ کاری کے منصوبوں کو تیز کر کے اس تنظیم کو دنیا کی ایک بڑی معاشی قوت میں بدلا جا سکتا ہے نائب وزیر اعظم وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے خطاب میں آئندہ دوسال کے لئے عالمی اور علاقائی منظر نامے میں خطے کی معاشی ترقی کا جو روڈ میپ پیش کیا ہے اس میں تجارت اور سرمایہ کاری کا فروغ’ علاقائی روابط کی مضبوطی’ ای سی او تجارتی معاہدے کو عملی جامہ پہنانا قدرتی ومعاشی چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت بڑھانا اور انسانی وسائل پر سرمایہ کاری کرنا شامل ہیں اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے وزرائے کونسل کے 30 ویں اجلاس سے خطاب میں اسحاق ڈار نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہپاکستان بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق مسائل کے پرامن حل کا حامی ہے پرامن خوشحال اور مستحکم افغانستان کے خواہاں ہیں جو وسیع تر علاقائی ڈھانچے کا مکمل حصہ ہو اور اپنے ساتھ ساتھ تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ بھی امن سے رہے علاقائی تعاون کیلئے افغانستان کو جائز سکیورٹی خدشات دور کرنا ہوں گے اسحاق ڈار نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان رکن ممالک کے درمیان رابطوں کیلئے کردار ادا کرے گا، درپیش چیلنجز کا مقابلہ مل کر کرنا ہوگا اقتصادی ایجنڈے کی کامیابی کیلئے امن اور استحکام کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امن اور ترقی ایک دوسرے کو تقویت دیتے ہیں اقتصادی تعاون استحکام میں مشترکہ مفادات پیدا کرتا ہے جبکہ عدم تحفظ ترقیاتی منصوبوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں تنازعات اور عدم استحکام پر گہری تشویش رکھتا ہے، خطے میں تنازعات کے اثرات قومی سرحدوں سے آگے تک پھیلتے ہیں عدم استحکام سے تجارتی راستے توانائی کی فراہمی سرمایہ کاری اور عوام کے اقتصادی منصوبے متاثر ہوتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان عالمی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل کا مسلسل حامی رہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دفتر خارجہ برادر ممالک اور عالمی شراکت داروں کے ساتھ قریبی رابطے میں رہے ہیں، پاکستان پرامن حل کے لئے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان مذاکرات، کشیدگی میں کمی اور پائیدار علاقائی استحکام کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا افغانستان کے حوالے سے بھی پاکستان کا نقطہ نظر امن اور علاقائی تعاون کے عزم کا عکاس ہے، پاکستان ایک پرامن، خوشحال اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے جو ای سی او کے فریم ورک میں مکمل طور پر ضم ہو اور اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ امن سے رہے انہوں نے زور دیا کہ افغانستان میں امن اور استحکام کا فائدہ صرف افغان عوام کو نہیں بلکہ پورے خطے کو ہو گا مستحکم افغانستان تجارت، ٹرانزٹ اور اقتصادی تعاون کے نئے اہم مواقع کھول سکتا ہے بامعنی پیش رفت کیلئے افغان حکام کو پڑوسی ممالک کے جائز سکیورٹی خدشات، خصوصا دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنا ہوگا عالمی معاہدوں اور وعدوں کی پاسداری پر اعتماد علاقائی روابط کے لئے ضروری ہے غیر حل شدہ تنازعات اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کی عدم تکمیل اعتماد کو نقصان پہنچا سکتی ہے، غیر حل شدہ تنازعات اور عالمی ذمہ داریوں کی عدم تکمیل اقتصادی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن سکتی ہے اب ترجیح عملی اقدامات کے ذریعے اس پیش رفت کو آگے بڑھانا ہے، ایسے عملی اقدامات کی ضرورت ہے جو اقتصادی روابط مضبوط اور خطے کے عوام کو دیرپا فوائد فراہم کریں ہمارے خطے کے قدرتی وسائل، توانائی کے ذخائر، زرعی صلاحیت اور اسٹریٹجک محل وقوع قریبی اقتصادی تعاون کے وسیع امکانات فراہم کرتے ہیں خطے کی جغرافیائی قربت ہی اقتصادی تعاون کی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کے لیے کافی نہیں پاکستان کی ای سی او صدارت کے دوران پانچ ترجیحات پر کام کیا جائے گا، پہلی ترجیح تجارت اور سرمایہ کاری کا فروغ ہے، علاقائی منڈیوں تک رسائی، ویلیو چینز کے استحکام اور نجی شعبے کی زیادہ سے زیادہ شمولیت کی حمایت کریں گے انہوں نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی شمولیت پر خصوصی توجہ دی جائے گی کاروباری برادریوں کے درمیان قریبی روابط سے تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھائے جا سکتے ہیں انہوں نے بتایا کہ دوسری ترجیح علاقائی روابط کا فروغ ہے، وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا اور بحیرہ عرب کے ساحل پر پاکستان کی بندرگاہوں کے درمیان ٹرانسپورٹ اور ٹرانزٹ روابط بہتر بنانے کے لئے رکن ممالک کے ساتھ مل کر کام کریں گے کسٹمز طریقہ کار میں ہم آہنگی سرحدی انتظامات میں بہتری اور قابلِ اعتماد ٹرانزٹ نظام تجارتی راستوں کے لئے ضروری ہیں نائب وزیراعظم نے کہا کہ علاقے میں اشیا کی نقل و حرکت آسان بنانے کے لئے ای سی او کے موجودہ ٹرانسپورٹ اور ٹرانزٹ نظام سے فائدہ اٹھانا اہم ہوگا اسحاق ڈار نے کہا کہ تیسری ترجیح ای سی او تجارتی معاہدے کو آگے بڑھانا ہے نومبر 2025 میں ای سی او وزرائے تجارت کی منظور کردہ مذاکراتی حکمت عملی اور روڈ میپ تجارتی معاہدے کو جدید بنانے کی بنیاد فراہم کرتے ہیں، پاکستان مثر، جامع اور ڈیجیٹل سہولیات سے آراستہ علاقائی تجارتی نظام کے لیے رکن ممالک کے درمیان مسلسل رابطوں کی حمایت کرے گا انہوں نے بتایا کہ چوتھی ترجیح علاقائی سطح پر قدرتی اور معاشی چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت مضبوط بنانا ہے موسمیاتی تبدیلی، قدرتی آفات اور پانی و توانائی کے وسائل پر بڑھتا دبا ہماری معیشتوں اور معاش پر سنگین اثرات مرتب کر رہا ہے، آفات سے نمٹنے کی تیاری پیشگی انتباہی نظام پانی کے پائیدار انتظام اور موسمیاتی تبدیلیوں کے مقابلے کی صلاحیت رکھنے والے انفراسٹرکچر میں تعاون ضروری ہے نائب وزیراعظم نے کہا کہ پانچویں ترجیح عوام اور انسانی وسائل پر سرمایہ کاری ہے خطے کی نوجوان آبادی ہماری سب سے بڑی طاقتوں میں سے ایک ہے تعلیم، تحقیق، جدت اور فنی تربیت کے بہتر مواقع نوجوانوں کو بدلتی معیشتوں کی ضروریات کے مطابق مہارتیں فراہم کر سکتے ہیں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور پیشہ ورانہ تبادلوں سے علاقائی انضمام کی انسانی بنیادیں مزید مضبوط ہوں گی انہوں نے زور دیا کہ ای سی او کی پانچوں ترجیحات ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہیں، مضبوط علاقائی روابط تجارت کو فروغ دیتے ہیں جبکہ زیادہ سرمایہ کاری سے معاشی مواقع پیدا ہوتے ہیں، قدرتی چیلنجز سے نمٹنے اور انسانی ترقی میں تعاون ان معاشی فوائد کو برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہو گا ان ترجیحات کی کامیابی کا انحصار مشترکہ طور پر موثر انداز میں اہداف کے حصول پر ہو گا اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان 2026 اور 2027 کے لئے ای سی او کی صدارت سنبھالنے پر فخر محسوس کرتا ہے اور اس مدت کو نتیجہ خیز اور بامقصد بنانے کیلئے پرعزم ہے۔ اس سے پہلے اجلاس کے آغاز پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مہمانوں کا استقبال کیا مہمان وفود کے سربراہان کی آمد کے بعد یادگاری گروپ فوٹو بھی بنوایا پاکستان کی یہ پانچ ترجیحات خطے میں معاشی انقلاب برپا کر سکتی ہیں’ خشکی میں گھری وسطی ایشیائی ریاستوں کو پاکستان کی بندر گاہوں کی صورت میں عالمی منڈیوں تک رسائی کا راستہ مل سکتا ہے تجارتی معاہدے پر حقیقی معنوں میں عمل درآمد کی صورت میں خطے کے اندر تجارت کو بڑھا جا سکتا ہے تاہم اس معاشی ایجنڈے کی کامیابی کے لئے بنیادی شرط خطے میں امن اور استحکام کا قیام ہے اس وقت اس پورے معاشی ایجنڈے کی سب سے بڑی کمزوری افغانستان ہے گزشتہ پانچ برس کے دوران افغانستان پورے خطے میں دہشت گردی کا ایک برآمد کنندہ بن کر سامنے آیا ہے امریکہ اور نیٹو فورسز کا افغانستان میں چھوڑا گیا اسلحہ دہشت گردوں کے تصرف میں ہے اور علاقائی ممالک کے خلاف استعمال ہورہا ہے جس کی تصدیق عالمی ادارے تواتر کے ساتھ کر رہے ہیں افغان عبوری حکومت کی کمزور عمل داری ناقص گورننس داخلی سطح پر نظریات اور مفادات کی بنیاد پر دھڑے بندی اور دہشت گرد عناصر کو افغانستان میں پنپنے کی سہولتیں پوری دنیا بالخصوص خھے کو درپیش خطرات میں اضافہ کر رہی ہیں ایسے حالات میں جب افغان سرزمین علاقائی ممالک میں دہشت گردی اور بد امنی پھیلانے کے لئے استعمال ہورہا ہے کوئی بھی بیرونی سرمایہ کار اربوں ڈالر کے منصوبوں پر سرمایہ کاری کرنے کا خطرہ مول کیوں لے گا ضرورت اس بات کی ہے کہ علاقائی ممالک اور عالمی برادری افغانستان میں سے ابھرنے والے خطرات کو صحیح طور پر جائزہ لے اور سدباب کے لئے ضروری اقدامات کریں وگرنہ مزید چشم پوشی کے نتائج خطرناک ہوسکتے ہیں اور ایشیائی خطے میں پائیدار امن اور معاشی ترقی کی راہ کی سب سے بڑی رکاوٹ بھی بن سکتی ہے سی پیک اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے ساتھ چین خطے کے ممالک کو جوڑنے اور ترقی کے جامع اور ہمہ جہت منصوبوں کے لئے اقدامات کر رہا ہے اگر افغانستان یو نہی عالمی دہشت گردی کے لئے پناہ گاہ بنا رہتا ہے تو اس کے اثرات خطے کے ممالک کی سیکورٹی کے ساتھ ساتھ معاوی امکانات پر بھی ہوں گے جن سے درجنوں ممالک کی معاشی ترقی کا خواب جڑا ہوا ہے لیکن افغان طالبان کا رویہ یہ ثابت کرہا ہے کہ وہ اپنے ہمسایہ ممالک کے لئے خطرہ بننے کے امکانات بارے سنجیدہ نہیں دہشت گردی کے خاتمے کے حوالے سے افغان عبوری حکومت کی غیر سنجیدگی پورے خطے کے لئے تشویش کا باعث ہونی چاہیے افغان سرزمین سے ابھرنے والے خطرات چونکہ خطے کے لئے مشترکہ اور وسیع نوعیت کا خطرہ پیدا کر رہے ہیں اس لئے ان سے نمٹنے کے لئے بھی مشترکہ علاقائی اپروچ کی اشد ضرورت ہے اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک متحد ہوکر افغان عبوری حکومت پر زور ڈالیں کہ افغانستان سے کسی بھی رکن ملک پر حملہ برداشت نہیں کیا جائے گا اگر طالبان رجیم ایسے حملوں کی روک تھام سے قاصر ہے تو اسے انسداد دہشت گردی کے لئے باہمی تعاون کو فروغ دینا اور خطے کی سلامتی کو درپیش خطرات سے لاتعلقی کا اظہار کرنا چاہیے اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو اس گھناؤنے کھیل سے انہیں الگ تصور نہیں کیا جا سکتا پائیدار امن اور پائیدار ترقی لازم وملزوم ہیں ای سی او کو صفر جمع سوچ سے نکل کر مشترکہ تعاون اپنانا ہوگا- اقتصادی تعاون تنظیم انسداد دہشت گردی’ علاقائی سلامتی اور امن وامان کے حوالے سے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرے کیونکہ یہ کسی ایک ملک کا مسئلہ نہیں پورے خطے کی سلامتی’ ترقی وخوشحالی کا سوال ہے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایک بار پھرکھلے دل کے ساتھ افغانستان کو دہشت گردی کے خلاف کارروائی کی صورت میں دو قدم آگے بڑھنے کی جو آفر کی ہے افغان عبوری حکومت کو اس پر سنجیدگی کے ساتھ غور کرنے کی ضرورت ہے افغانستان میں امن اور استحکام کا فائدہ صرف افغان عوام کو نہیں بلکہ پورے خطے کو ہو گا مستحکم افغانستان تجارت، ٹرانزٹ اور اقتصادی تعاون کے نئے اہم مواقع کھول سکتا ہے بامعنی پیش رفت کیلئے افغان حکام کو پڑوسی ممالک کے جائز سکیورٹی خدشات خصوصا دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنا ہوگا پاکستان نے ہمیشہ افغانوں کیلئے اقبال کی سوچ و فکر کی تائید کی افغان قوم کے جن اوصاف کو مدنظر رکھ کر پاکستان ہمیشہ پیار اور ہمدردی کا رشتہ نبھاتا آیا ہے اسی ہمدردی کی آج پاکستان کو افغانستان سے بھی توقع ہے افعانستان کو یہ سمھنا ہوگا کہ اسے اپنے عوام کی ترقی خوشحالی اور دفاع کے لئے جو کچھ درکار ہے یہ تعاون اسے پاکستان کے علاوہ کہیں اور سے نہیں مل سکتا افغان حکومت سی پیک اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت جنوبی ایشیائی اور وسط ایشیائی خطے میں ترقی کی شراکت دار بن سکتی ہے یہ افغان قیادت کی فراست کا امتحان ہے کہ وہ بر وقت اور درست فیصلوں کے ذریعے ترقی’ خوش حالی اور خود مختاری کی منزل کو خود سے قریب کرتی ہے یا اس موقع کو گنوا بیٹھتی ہے پاکستان نے پورے خطے کے لئے جو واضح اور قابل عمل معاشی ویژن پیش کیا ہے اس پر عمل درآمد کے لئے باتوں سے زیادہ ایسے عملی اقدامات کی ضرورت ہے جو اقتصادی روابط کومضبوط اور خطے کے عوام کو دیرپا فوائد فراہم کریں ہمارے خطے کے قدرتی وسائل، توانائی کے ذخائر، زرعی صلاحیت اور اسٹریٹجک محل وقوع قریبی اقتصادی تعاون کے وسیع امکانات فراہم کرتے ہیں خطے کی خوشحالی کا راز اسی بات میں مضمر ہے کہ تمام رکن ممالک باہمی اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر ای سی او کے اغراض و مقاصد کو عملی جامہ پہنائیں**













