راولپنڈی: گنجمنڈی پل کے قریب واقع چاول کی دکان سے ڈاکو تین لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے

 
0
661

راولپنڈی، اگست 29(ٹی این ایس):تھانہ رتہ امرال کے علاقے میں ڈکیتی کی واردات،گنجمنڈی پل کے قریب واقع چاول کی دکان سے ڈاکو تین لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق  ڈاکو بغیر نمبر پلیٹ ہنڈا 125 پر سوار تھے اور جاتے ہوئے دکان کے مالک طیب کا موبائل بھی چھین کر لے گئے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ پر واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔