وفاقی کابینہ کا اجلاس، مختلف شعبوں میں پہلے100دن کے اہداف کی منظوری دی گئی

 
0
591

اسلام آباد، اگست 29(ٹی این ایس): وفاقی کابینہ کا اجلاس،کابینہ نے مختلف شعبوں میں پہلے100دن کے اہداف کی منظوری دی گئی۔ ایف بی آر میں اصلاحات کی منظوری دی گئی، ‏اصلاحات کامقصدملک میں ٹیکس وصولیوں کوبڑھانا ہے،سول سروس ریفارمزاوروفاقی حکومت کے عہدوں کی ری اسٹریکچرنگ کی جائےگی، ‏سادگی اور اخراجات میں کمی کے لیے ٹاسک فورس بنانے کی منظوری دی گئی، ‏ٹاسک فورس میں وزارت داخلہ،مشیران احتساب اوراسٹیبلشمنٹ ڈویژن شامل ہونگے، ‏100 روزہ پلان پرعمل درآمد سےمتعلق جامع نظام بنانے کی منظوری بھی دی گئی اسکے علاوہ ‏وزارت صحت کی اصلاحات سے متعلق سفارشات کی تیاری کیلیے ٹاسک فورس قائم کر دی گئی، ملک بھرمیں مون سون شجرکاری مہم کےحوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی، ‏وفاقی کابینہ کا فوری شجرکاری شروع کرنے کافیصلہ کیا گیا ‏وفاقی کابینہ نے وفاقی حکومت کےسینیر افسران کی تبادلوں کی توثیق کر دی گئی دی۔