ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ کاروبار اور صنعت کو بھی ترقی دینے کوشاں ہیں،ہارون اختر

 
0
444

اسلام آباد ، جنوری 15 (ٹی این ایس):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ حکومت ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ کاروبار اور صنعت کو بھی ترقی دینے کمیں کوشاں ہے۔ وہ وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت پاکستان (ایف پی سی سی آئی) کے وفد سے بات چیت کر رہے تھے جس نے ایف پی سی سی آئی کے صدر غضنفر بلور کی قیادت میں پیر کو یہاں ایف بی آر ہاؤس میں ان سے ملاقات کی۔

انہوں نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ کاروباری برادری کی جانب سے ٹیکس ریلیف سے متعلق تجاویز کو متعلقہ فورمز تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صنعت کی ترقی پر یقین رکھتی ہے اور اس سلسلہ میں چیمبرز اور انڈسٹری کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریفنڈ کی ادائیگی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے جاری رکھی جائے گی تاکہ کاروباری برادری کو سہولت ہو۔ ایف پی سی سی آئی کے وفد میں کریم عزیز ملک، عاطف اکرام، جاوید اقبال، سہیل حسین، عدیل رؤف اور حسین صابری بھی شامل تھے۔