مردم شماری کے ڈیٹا کی تصدیق ٹیلی فون سے نہیں کی جا رہی ٗ ترجمان پاکستان بیورو برائے شماریات کی وضاحت

 
0
689

اسلام آباد، جنوری 15 (ٹی این ایس):پاکستان بیورو برائے شماریات کے ترجمان نے کہا ہے کہ مردم شماری کے ڈیٹا کی تصدیق بذریعہ ٹیلی فون نہیں کی جا رہی۔ پیر کو جاری ایک بیان میں ترجمان نے پاک فوج کی جانب سے جاری کردہ عوامی آگہی پیغام کی بھرپور تائید کرتے ہوئے عوام الناس کو خبردار کیا ہے کہ مردم شماری کے ڈیٹا کی تصدیق بذریعہ ٹیلی فون کالز نہیں کی جا رہی لہٰذا اپنے کوائف کے حوالہ سے کی جانے والی جعلی فون کالز کا جواب نہ دیں۔